Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسف کی نظریں T20 ورلڈ کپ اسکواڈ پر مرکوز

یوسف کی نظریں T20 ورلڈ کپ اسکواڈ پر مرکوز

نئی دہلی ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو نکھارنے کے بعد جارحانہ آل راؤنڈر یوسف پٹھان کی نظریں ہندوستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پر لگی ہیں جبکہ انھیں اپنی بیٹنگ طاقت کے ساتھ ساتھ حالیہ رانجی سیزن اور اُس سے قبل آئی پی ایل کے دوران اپنے اچھے مظاہروں کے بل بوتے پر منتخب کئے جانے کا اعتماد ہے ۔ یوسف نے ہندوستان کے لئے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مارچ 2012ء میں کھیلا تھا ۔ وہ آئی پی ایل کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے باقاعدگی سے اچھی کارکردگی دکھاتے آئے ہیںاور اس کو آگے بڑھاتے ہوئے جاریہ رانجی سیزن میں بڑودہ کیلئے بھی اچھی پرفارمنس پیش کی ۔ 33 سالہ آل راؤنڈر کو یقین ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ کو ابھی بہت کچھ دے سکتے ہیں۔ انھوں نے وجئے ہزارے ٹورنمنٹ کے موقع پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کئے جانے کا یقین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT