Tuesday , December 19 2017
Home / جرائم و حادثات / یوسف گوڑہ میں قماربازی کا اڈوہ بے نقاب

یوسف گوڑہ میں قماربازی کا اڈوہ بے نقاب

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے رحمت نگر یوسف گوڑہ علاقہ میں واقع ایک مکان میں غیر قانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلانے والے ایک پلمبر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ محمد یوسف اپنے مکان میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قماربازی کا اڈہ چلارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ٹاسک فورس کو ملنے پر اچانک دھاوا کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 80 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد کو جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT