Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ آخری دوڑ میں گر پڑے برطانوی ٹیم کو گولڈ میڈل

یوسین بولٹ آخری دوڑ میں گر پڑے برطانوی ٹیم کو گولڈ میڈل

 

لندن۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام)تاریخ کے سب سے کامیاب اور تیز ترین ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ اپنے شاندار کیریئر کی آخری ریس میں پٹھا کھینچ جانے کے سبب دوڑتے ہوئے گر گئے اور ریس ختم نہ کر سکے اور برطانوی ٹیم نے مردوں کی 4×100 میٹر کی ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی ٹیم نے کسی عالمی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔برطانوی ٹیم میں سی جے اوجا، ایڈم گیمیلی، ڈینی ٹالبوٹ اور نتھانیل مچل بلیک شامل تھے۔ امریکہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔بولٹ کی آخری ریس تکلیف دہ ثابت ہوئی اور اختتام پر ان وہیل چیئر منگوانی پڑی اور ان کے ساتھیوں نے ان کو سہارا دے کر اٹھایا۔ برطانیہ کے درمیانے فاصلے کے رنر مو فرح کو بھی خفت اٹھانی پڑی جب 5000 میٹر کی ریس میں انھیں ایتھیوپیا کے مختار ادریس نے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT