Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ باکسر محمد علی اور فٹبالر پلے جیسا بننے کوشاں

یوسین بولٹ باکسر محمد علی اور فٹبالر پلے جیسا بننے کوشاں

جمائیکا کے اسپرنٹر کو ریو گیمز میں 200m دوڑ میں بھی گولڈ، اولمپکس میں لگاتار 3 طلائی تمغے جیتنے کا ریکارڈ
ریو ڈی جینرو، 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ریو اولمپکس میں 200 میٹر کی دوڑ میں بھی گولڈ میڈل جیت کر اولمپک مقابلوں میں مسلسل 3 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں یوسین نے 200 میٹر دوڑ میں مقررہ فاصلہ 19.78 سکنڈز میں طے کر کے ریو گیمز 2016ء میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ کینیڈا کے اینڈرے ڈی گریس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل یوسین نے ریو اولمپکس میں 100 میٹر کی دوڑ جیت کر اس اولمپک ایونٹ میں لگاتار 3 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے اتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جمائیکا کے اسپرنٹر نے 2012ء کے لندن اور 2008ء کے بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتے تھے جبکہ لندن اولمپکس میں انھوں نے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ وہ مسلسل تین اولمپک مقابلوں میں 100 میٹر دوڑ میں 3 بار، 200 میٹر اور 100×4 میٹر دوڑ میں ایک، ایک بار ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ بولٹ نے ریس جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید منوانے کیلئے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یوسین بولٹ نے مزید کہا: ’’میں دنیا کے عظیم کھلاڑیوں (باکسر محمد علی اور فٹبالر پلے) کی فہرست میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد کامیاب ہوجاؤں گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT