Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ نے 100 میٹر کی ایک اور ریس جیت لی

یوسین بولٹ نے 100 میٹر کی ایک اور ریس جیت لی

موناکو ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایتھلیٹکس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کی ایک اور ریس اپنے نام کرلی۔ بولٹ موناکو میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیئے ۔8 مرتبہ کے اولمپک چیمپئن نے یہ ریس اس سال کے سب سے کم وقت میں مکمل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 9.95 سکینڈز میں طے کرکے امریکہ کے اسیاینگ کو مات دی ، جنوبی آفریقہ کے اکانی سمبائن تیسرے نمبر پر رہے۔ 400 میٹر ریس میں جنوبی آفریقہ کے وین نیکرک نے فتح حاصل کی۔ ان کا وقت43.37 سکینڈز رہا۔ خواتین کی 200میٹر ریس میں آئیوری کوسٹ کی میری جوزے نے سب کو پیچھے چھوڑا، امریکہ کی کائرہ جیفرسن دوسرے نمبر پر رہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT