Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ ورلڈ الیون کے کپتان بن گئے

یوسین بولٹ ورلڈ الیون کے کپتان بن گئے

مانچسٹر۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام )اولمپک میں 8 گولڈ میڈل جیتنے والے جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ سبکدوشی کے بعد فٹبال یا کرکٹ میں اپنے جوہر دکھانے کی باتیں کررہے تھے اور ان کی ایک تمنا پوری ہو رہی ہے۔ وہ کپتان کی حیثیت سے فٹبال میچ کھیلیں گے۔10جون کو اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں فٹبال کا فلاحی میچ ہو نے والا ہے جس میں سابق عالی ایتھلیٹ یوسین بولٹ ورلڈ الیون کی قیادت کرتے ہوئے انگلینڈ الیون کے خلاف کھیلیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان معروف گلوکار روبی ولیمز ہوں گے۔ یہ فلاحی میچ بچوں کیلئے بین الاقوامی فنڈ کی تنظیم یونیسیف کیلئے کھیلا جائے گا۔ یوسین بولٹ نے قبل ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کررہے ہیں توخیال یہی تھا کہ شاید وہ اپنے پسندیدہ کلب مانچسٹر یونا ئیٹڈ کا حصہ بن رہے ہیں لیکن بولٹ یونیسیف کیلئے امدادی میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔یہ سالانہ میچ ان کے پسندیدہ کلب کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں کا اعلان جلدہوگا جو زیادہ تر شوبز اسٹارز اور معروف فٹبالرز پر مشتمل ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے کیلئے راغب کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT