Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ کی فتح کی خوشی میں کیمرہ مین سے ٹکر

یوسین بولٹ کی فتح کی خوشی میں کیمرہ مین سے ٹکر

بیجنگ۔28 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)  دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ 200 میٹر میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد اپنی تیز ترین ٹانگوں پر قابو نہ پاسکا اور کیمرہ مین سے ٹکرا کر سر کے بل جا گرا۔ بیجنگ کے میدان میں 200 میٹر کی دوڑ کے عالمی چیمپیئن کا اعزاز جیتنے کے بعد جب تماشائیوں کی داد وصول کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ ان کے پیچھے کوریج کرنے والا ایک کیمرہ مین اچانک ریڑھی یعنی سیگوے پر اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور اس سے بے خبر بولٹ سے جا ٹکرایا جس پر وہ کیمرہ مین سے ٹکراتے ہوئے سر کے بل زمین پر گر پڑے اور تیز رفتار دوڑنے والی یہ ٹانگیں یہاں بولٹ کو گرنے سے نہ بچا سکیں۔ اس اتفاقی حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے سیکورٹی الرٹ کردی گئی جب کہ بولٹ بھی حادثے میں بڑی چوٹ سے بال بال بچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT