Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / یوسین کبھی ایک میل نہیں دوڑے

یوسین کبھی ایک میل نہیں دوڑے

جمائیکا ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یوسین بولٹ تاریخ کے تیزرفتار انسان ہیں لیکن حیرت انگیز طورپر وہ کبھی بھی ایک میل نہیں دوڑے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ دنیا کا تیزرفتار آدمی کبھی ایک میل بھی نہیں دوڑا؟ کیا وہ ایسا کرسکتے ہیں؟ ویب سائٹ نیویارکر نے اس مفروضے کو ثابت کرنے کی کوشش کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ بولٹ مشکل ٹریننگ کے بعد 5 منٹ میں یہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ بولٹ 100 میٹر دوڑ کے تیزترین اتھلیٹ ہیں اور 9.58 سکنڈ کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ مراقش کے ہاشم الجوروج نے 1999ء میں 24 سال کی عمر میں روم اولمپکس میں تین منٹ، 43 سکنڈ اور ایک سکنڈ کے 1300ویں حصے میں ایک میل طے کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا جو فی میل کے حساب سے عالمی ریکارڈ ہے۔ نیویارکر کی بحث کے مطابق بولٹ اگر چاہیں تو ایک میل دوڑ سکتے ہیں جو کچھ دلچسپ ہے۔ بولٹ کا قد 6 فٹ اور 5 انچ ہے اور وزن 200 پاؤنڈ سے زیادہ ہے جبکہ لمبی دوڑ کیلئے رنر کو کم وزن اور چھوٹے قد کا ہونا چاہئے۔ بولٹ کے ایجنٹ رکی سمنز واضح طورپر یہ کہنے سے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے کہ آیا بولٹ ایک میل دوڑ سکتے ہیں ، مگر تصدیق کی کہ وہ کبھی ایک میل نہیں دوڑے۔

TOPPOPULARRECENT