Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوشی ہیدا نے ایر ریس جیت لی

یوشی ہیدا نے ایر ریس جیت لی

برلن۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے شہر لاستز میں ہوابازی کے مقابلے میں جاپان کے پائلٹ یوشی ہیدا مورویا نے چار میں سے تین ریسزجیت لی ہیں، اور اگر وہ آخری ریس ہار بھی جائیں تو بھی ٹرافی انکے حصے میں ہی آئے گی۔ آسٹریلیا کے پائلٹ میٹ ہال دوسرے نمبر پر، چیک ریپبلک کے مارٹن سنوکا تیسرے اورا سپین کے یواں ویلارڈ چوتھے نمبر ہیں۔ جاپانی پائلٹ نے مقررہ فاصلہ بغیر کسی غلطی کے 50.451 سیکنڈس میں طے کیا۔

دھونی 2019 نہیں 2023 ورلڈ کپ کھیلیں گے:کلارک
کولکتہ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک نے ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے ضمن میں کہا کہ وہ صرف 2019 ء کا ہی نہیں بلکہ 2023 ء کا ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے۔دھونی کے ٹیم پر بڑے گہرے اثرات ہیں، انہیں ڈریسنگ روم میں ایک لیجنڈکا درجہ حاصل ہے اور ان کو دیکھ کر قطعی نہیں لگتا کہ ان کا کیریئر اختتام کے قریب ہے۔ کوچ روی شاستری نے بھی ان کہا کہ ابھی دھونی میں بہت زیادہ کرکٹ باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT