Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / یوم آزادی تقریب ، دہلی میں سخت ترین سیکوریٹی

یوم آزادی تقریب ، دہلی میں سخت ترین سیکوریٹی

وزیراعظم مودی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کرینگے
نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر کل منگل کو تاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرائیں گے جس کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں زمین سے فضائی حدود تک انتہائی سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ دہلی پولیس کے 70,000 اہلکار قومی دارالحکومت کی نگرانی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ مغلیہ دورحکومت کے تاریخی قلعہ کے اندر اور باہر دہلی پولیس کے 9100 اہلکاروں کے بشمول ہزاروں سیکوریٹی فورسیس تعینات کئے گئے ہیں جہاں وزیراعظم نریندر مودی قومی پرچم لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں سینئر وزراء ، اعلیٰ ترین سرکاری عہدیدار، بیرونی مہمانوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔دو درجن پارک رام ریمس ان علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں جن کی نگرانی این ایس جی کے تربیت یافتہ کمانڈو کی سریع العمل ٹیمیں کررہی ہے۔ کسی بھی دہشت گرد گروپ کی جانب سے امن و امان کو درہم برہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے غیرمعمولی چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT