Monday , December 11 2017
Home / دنیا / پیرس معاہدہ اور ایران کے نیوکلیئر معاہدہ پر ٹرمپ اور میکرون کا تبادلہ خیال

پیرس معاہدہ اور ایران کے نیوکلیئر معاہدہ پر ٹرمپ اور میکرون کا تبادلہ خیال

نیو یارک۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج فرانس کے صدر امینوئیل میکرون سے ملاقات کی۔مسٹر ٹراپ نے مسٹر میکرون سے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔ امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار برائن ہک نے یہ اطلاع دی۔اس میٹنگ کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ پیرس موسمیاتی معاہدہ امریکہ کے ساتھ ناانصافی کرتا ہے لیکن اس معاملے پر بات کرنے کے لئے وہ تیار ہیں۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر میکرون نے ایران کے نیوکلیئر معاہدے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT