Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی حیدرآباد تقریب سرکاری طور پر منائی جائے

یوم آزادی حیدرآباد تقریب سرکاری طور پر منائی جائے

ٹی آر ایس کا مجلس سے اتحاد کی وجہ پس و پیش : کشن ریڈی
حیدرآباد۔ 13 اگست (آئی این این) بی جے پی نے حکومت تلنگانہ سے 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی حیدرآباد تقاریب منانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی تلنگانہ یونٹ صدر کشن ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اور کانگریس نے سرکاری طور پر یہ تقاریب منانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب چونکہ ٹی آر ایس اقتدار پر ہے، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ’’یوم آزادی حیدرآباد‘‘ کو سرکاری تقریب کے طور پر منائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس سلسلے میں ریاستی حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی۔ کشن ریڈی نے ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ مجلس کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے سرکاری تقریب کے اہتمام میں پس و پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ویڈیو اور نیوز پیپر کلیپنگ پیش کریں گے جس میں انہوں نے خود حیدرآباد کی آزادی کی سرکاری تقریب منانے کا مطالبہ کیا تھا۔ قبل ازیں کشن ریڈی نے سمپرک ابھیان پروگرام کے تحت ضلع محبوب نگر کا دورہ کیا۔ انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ خود اپنے کابینی وزراء اور پارٹی قائدین پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے آبپاشی پراجیکٹس کے سلسلے میں بھی ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT