Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی پر تلنگانہ حکومت کے اعلانات کا خیر مقدم

یوم آزادی پر تلنگانہ حکومت کے اعلانات کا خیر مقدم

قلعہ میں پرچم کشائی کا خیر مقدم ، پروفیسر کودنڈا رام کا دفتر ٹی جے اے سی پر خطاب

قلعہ میں پرچم کشائی کا خیر مقدم ، پروفیسر کودنڈا رام کا دفتر ٹی جے اے سی پر خطاب
حیدرآباد۔15اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منعقد ہ پہلے جشن یومِ آزادی تقریب کے موقع پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی۔ آج یہاں تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دفتر واقع نیو ایم ایل اے کوارٹرس میں قومی پرچم کیساتھ تلنگانہ پرچم پر لہرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساٹھ سالہ جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا خواب پورا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی نئی ریاست تلنگانہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ پروفیسر کودنڈارام نے مزید کہاکہ پوری تحریک میںتلنگانہ کی عوام نے تلنگانہ ہر شعبہ حیات پر تلنگانہ والوں کے حق کے لئے اپنی قیمتی زندگیوں کو تک قربان کیا جس کے نتیجہ میںتلنگانہ ریاست کی پہلی حکمران جماعت کی حیثیت سے تلنگانہ کی پارٹی ہی اقتدار حاصل کیا ہے۔ انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی عوام کے متعلق اعلان کئے جانے والے فلاحی اسکیمات کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ عوام کو اسی طرح کی امید نئی حکومت سے بھی وابستہ ہے ۔ انہوں نے تاریخی قلعہ گولکنڈہ پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے قومی پرچم لہرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جو تاریخی مقامات پچھلے ساٹھ سالوں سے عصبیت کا شکار تھے وہاں پر قومی پرچم لہراکر چیف منسٹر تلنگانہ ریاست نے تلنگانہ کی تہذیب کو قومی سطح پر پہنچانے کاکام کیا ہے۔ چیرمین جے اے سی نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر کئے گئے اعلانات کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے پسماندہ طبقات کے متعلق جو اعلانات چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے کئے ہیں اس سے پسماندگی کے شکار طبقات کے حالات میںتبدیلی یقینی دیکھائی دے رہی ہے۔ کودنڈارام نے کہاکہ اعلانات سے تلنگانہ کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں ممکن نہیںہے انہوں نے اعلانات کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو نہایت اہمیت کا حاصل قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام کو حکومت سے اگے بھی اپنے اعلانات پر خاطر خواہ انداز میںکام کرنے کی امیدیں وابستہ ہیں۔ کو کنونیرز جے اے سی دیوی پرساد‘ سی وٹھل‘دانا چاری‘ مولاناحامد محمد خان کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT