Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کو نواز شریف کی مبارکباد

یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کو نواز شریف کی مبارکباد

نئی دہلی ۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر دونوں ملکوں ہند ۔ پاک کے درمیان شدید کشیدگی کے درمیان وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ قابل عمل اور جامع مذاکرات کے ذریعہ معطل شدہ تعلقات کو بحال کرنے اور باہمی مسائل کی یکسوئی کیجائے گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کردہ اپنے مبارکبادی پیام میں نواز شریف نے مودی اور ہندوستانی عوام کو اس موقعپر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا باہمی مفاد میں ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ میں یہ اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ دوستی ‘ تعاون اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے میں ہی دونوں ملکوں کا باہمی فائدہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT