یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی کو نواز شریف کی مبارکباد

نئی دہلی 15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے یوم آمادی کے موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ہے اور ہندوستانی عوام کی خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ نریندر مودی نے کل پاکستان کو اس کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی تھی ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے آج کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستان کی یوم آزادی کے موقع پرنریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے اور ہندوستانی عوام کی خوشحالی کیلئے بھی اپنی اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT