Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / یوم آزادی کے موقع پر پٹرول قیمت میں کمی کا امکان

یوم آزادی کے موقع پر پٹرول قیمت میں کمی کا امکان

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعہ کو یوم آمادی کے موقع پر امکان ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے آج یہ اشارہ دیا ہے ۔ صدر نشین انڈین آئیل کارپوریشن بی اشوک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے اور یہ

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعہ کو یوم آمادی کے موقع پر امکان ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے آج یہ اشارہ دیا ہے ۔ صدر نشین انڈین آئیل کارپوریشن بی اشوک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے اور یہ قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے تابع ہوگئی ہیں ۔ ہر پندرہ دن میں ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے ۔ ہم نے یکم اگسٹ کو قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور اب 15 اگسٹ کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائیگی ۔ سرکاری تیل کمپنیوں کی جانب سے ہر ماہ کی 1 اور 16 تاریخ کو پٹرول قیمتوں پر بین الاقوامی مارکٹ کے حالات کے مطابق نظرثانی کی جاتی ہے ۔ مسٹر اشوک نے بتایا کہ اس بار بھی کچھ مثبت اشرے ملے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ

آیا اس بار بھی پٹرول کی قیمتوں میں کسی کمی کا امکان ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کس حد تک کمی کی گنجائش ہے اس کا ہم 15 اگسٹ کو جائزہ لیں گے ۔ یکم اگسٹ کو قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.09 روپئے کی کمی کی تھی ۔ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اس بار بھی قیمت میں اتنی ہی کمی کی جاسکتی ہے حالانکہ مسٹر اشوک نے کسی قیاس آرائی سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ قیمتوں میں کس حد تک کمی ہوگی لیکن اتنا ضرور ہے کہ کچھ مثبت اشارے ملے ہیں۔ ہم صرف 15 اگسٹ کو ہی یہ طئے کرسکتے ہیں کہ قیمتوں میں کس حد تک نظر ثانی کی گنجائش ہے ۔ اس پر ابھی سے کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے ۔

یوم آزادی کے موقع پر سائبر حملہ کے اندیشوں کا اظہار
نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی آئی آئی پی سی سائبر سکیوریٹی ڈویژن نے سرکاری محکموں ‘ انٹرنیٹ پرووائیڈرس کو چوکس کیا ہے کہ یوم آمادی کے موقع پر سائبر حملہ ہوسکتا ہے ۔ ڈویژن نے اس حملہ سے نمٹنے مختلف اقدامات بھی تجویز کئے ہیں۔ نیشنل کریٹیکل انفارمیشن انفرا اسٹرکچر پروٹیکشن سنٹر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کی تاریخوں جیسے 15 اگسٹ کے موقع پر ہندوستانی سائبر اسپیس پر حملے ہوتے ہیں ۔ جاریہ سال 15 اگسٹ چونکہ جمعہ کو آ رہی ہے اور دو تین دن تعطیلات ہوسکتی ہیں ایسے میں سائبر حملہ ہوسکتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT