Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’یوم آزادی ہند مبارک‘‘: آفریدی

’’یوم آزادی ہند مبارک‘‘: آفریدی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستان کو یوم آزادی کے خصوصی موقع پر آج مبارکباد دی اور دو پڑوسی ملکوں پر امن و رواداری کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ آفریدی نے اپنے ٹوئیٹ پیج پر لکھا کہ ’’یوم آزادی ہند مبارک‘‘! پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں امن ، رواداری اور محبت کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ انسانیت کو برقرار رہنے دیا جائے ۔ امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ہندوستان آج اپنا 70 واں یوم آزادی منارہا ہے جبکہ پاکستان اس سے ایک دن قبل 14 اگست کو اپنا یوم آزادی مناچکا ہے ۔

انڈیا اے کو جنوبی افریقہ کے خلاف 235 رنز سے شکست
پریٹوریا۔ 15 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے غیر سرکاری ’ٹسٹ‘ میں انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 235 رنز سے شکست فاش ہو گئی۔ اس طرح دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہوگئی ہے۔ کامیابی کیلئے 447 کے بھاری ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 211 پر آؤٹ ہوگئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT