Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / یوم ارض کے موقع پر زمین کو صاف اور سرسبز رکھنے کا عزم کریں

یوم ارض کے موقع پر زمین کو صاف اور سرسبز رکھنے کا عزم کریں

نئی دہلی22اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ یوم ارض کو دھرتی ماتا کے تئیں یوم ممنونیت کی شکل میں منایا جانا چاہیے اور اس روز زمین کو صاف اور سرسبز رکھنے کا عزم کرنا چاہیے۔ مودی نے یوم ارض کے موقع پر کئی ٹویٹ کرکے کہا کہ بنی نوع انسان کو پودوں، درختوں جانوروں اور پرندوں کے ساتھ میں جینے پر توجہ دینی چاہیے اور اسی جذبے کو آئندہ نسلوں میں پروان چڑھانا چاہیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کا موضوع ماحول اور آب و ہوا، فطرت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات وزیر وینکیا نائیڈو نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس سال یوم ارض پر ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ دھرتی ماں سبھی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے لیکن کسی ایک شخص کے لالچ کو پورا نہیں کرسکتی۔ماحولیات کے تحفظ کے پیغام کے ساتھ آج پوری دنیا میں یوم الارض منایا جارہا ہے ۔ سال 1969 میں یونیسکو کانفرنس میں یہ دن منانے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور پہلا یوم ارض 1970 میں منایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT