Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ’یوم برہمی‘ پر فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسیس کیساتھ جھڑپ

’یوم برہمی‘ پر فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسیس کیساتھ جھڑپ

یروشلم، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں کئے جبکہ اسلام پسند تحریک حماس نے مسجد الاقصیٰ میں کشیدگیوں پر ’’یوم برہمی‘‘ منانے کی اپیل کی تھی۔ یروشلم میں پولیس نے آنسو گیس کے شل اور ربڑ کی گولیاں فائر کئے اور احتجاجیوں نے جبل زیتون کے اطراف والے علاقوں بشمول شعافت رفیوجی کیمپ میں اُن پر سنگباری کی۔ تاہم پرانے شہر میں اور مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں صورتحال پُرسکون رہی۔ عہدیداروں نے کہا کہ تقریباً 3,000 پولیس ملازمین اس ہفتے یہودی سال نو کے دوران حساس مقام پر تشدد کے تین یوم کے بعد متعین کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT