Thursday , January 17 2019

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی ہدایت

کریم نگر ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب

کریم نگر ۔ 21 ؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2 ؍جون یوم تاسیس تلنگانہ ریاست کے سلسلے میں شاندار پیمانے پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر سرفرازاحمد نے عہدیداروں کو حکم دیا ۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ریاست کے قیام کے روز ضلعی عہدیداروں سے بروز ہفتہ جائزہ لیا ۔ پولیس پریڈ گراؤنڈ پر 9 بجے صبح ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائز ایٹالا راجندر قومی پرچم لہرائیں گے ۔ بعدازاں کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ مستحق استفادہ کنندگان میں چھ اثاثہ جات کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی ۔ سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے جائیں گے ۔ معمرین کے آشرم میں بھی پھل میٹھائی تقسیم ہوگی ‘ واقف کروایا۔ اسی دن شام سرکس گراؤنڈ میں دیگر کلچرل پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ فوڈ فیسیٹول کا بھی انعقاد ہوگا ۔ اس سے قبل 8-30 بجے تلنگانہ تلی اور شہیدان تلنگانہ پروفیسر جے شنکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے ۔ یکم جون صبح 6 بجے امبیڈکر اسٹیڈیم سے ایس آر آر کالج تک 5K دوڑ ہوگی ۔ لڑکیوں اور خواتین کے لئے مگو مقابلے ہوں گے ۔ سرکاری دواخانہ میں رکت دان کیمپ لگایا جائیگا ۔ شام ضلع پریشد دفتر سے شہیدان تلنگانہ مینار تک موم بتیوں کی ریالی نکالی جائیگی ۔ دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے ۔ اور خراج عقیدت پیش کی جائے گی ۔ بعدازاں سرکس گراؤنڈ پر کوی سمیلن مشاعرہ ہوگا ۔ اس موقع پر بلدیہ کمشنر شیشانک ڈی آر او عائشہ مسرت خانم آر ڈی او راجہ گوڑ چینا ڈی آر ڈی او وینکٹیشورلو وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT