Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر نصب کردہ بلند قومی پرچم ہٹادیا گیا

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر نصب کردہ بلند قومی پرچم ہٹادیا گیا

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر 2جون کو حسین ساگر کے قریب بلند ترین قومی پرچم لہرایا گیا تھا لیکن قومی پرچم لہرانے کے 48گھنٹوں کے اندر ہی تیز ہواؤں کے باعث اسے نقصان پہنچا جس کے بعد حکام نے قومی پرچم کو نیچے اُتار دیا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے 72 فیٹ طویل قومی پرچم کو نصب کرتے ہوئے یوم تاسیس تلنگانہ کا جشن منایا تھا۔ سنجیویا پارک کے قریب نصب کردہ اس پرچم پر ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اعتراض بھی کیا تھا کیونکہ اس اونچائی بیگم پیٹ ایر پورٹ سے پرواز کرنے والے طیاروں کیلئے مناسب نہیں تھی۔ پولیسٹر سے بنائے گئے اس قومی پرچم کا وزن 66کیلو گرام تھا جس پر 1.35لاکھ روپئے کی لاگت آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT