Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس ورلڈ ہیومین رائٹس اسوسی ایشن

یوم تاسیس ورلڈ ہیومین رائٹس اسوسی ایشن

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( تبارک نیوز ) : ورلڈ ہیومین رائٹس پروٹیکشن اسوسی ایشن تلنگانہ کے زیر اہتمام یوم تاسیس اسوسی ایشن 10 دسمبر کو بنجارہ فنکشن ہال بنجارہ ہلز 6 بجے شام منعقد ہوگا ۔ ہر سال 10 دسمبر کو یوم حقوق انسانی ساری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ امسال حیدرآباد میں 66 ویں یوم تاسیس کا بڑے پیمانہ پر منعقد ہوگا ۔ صدر اسوسی ایشن جناب محمد اسمعیل حسین نیشنل کارپوریٹ جنرل سکریٹری و صدر تلنگانہ ، اے پی اسٹیٹ کے بموجب یوم تاسیس میں شرکت کے لیے مختلف شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جناب محمد شمیم صدر آل انڈیا اسوسی ایشن و ایڈیٹر پرواز دہلی ، کمشنر لیبر حکومت تلنگانہ مسٹر اے اشوک بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے جب کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے مندوبین کی کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری چیف ایڈوائزر اسوسی ایشن ، محمد عبدالسلیم فیض الحسن اشرفی ، محمد امتیاز حسین جنرل سکریٹری بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT