Thursday , December 13 2018

یوم تاسیس کے موقع پر مشاعرہ قوالی پروگرام کا مطالبہ

کریم نگر /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے جشن کے موقع پر کریم نگر میں منعقد کئے جانے والے کل ہندمشاعرہ و قوالی کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر ، رکن پارلیمان حلقہ کریم نگر بی ونود کمار رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر اور ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد شرکت کریںگے ۔ اپنے ا

کریم نگر /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے جشن کے موقع پر کریم نگر میں منعقد کئے جانے والے کل ہندمشاعرہ و قوالی کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر ، رکن پارلیمان حلقہ کریم نگر بی ونود کمار رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر اور ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد شرکت کریںگے ۔ اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاستی اسٹرینگ کمیٹی کے رکن و ڈسٹریٹ میناریٹی سیل صدر ٹی آر ایس سید اکبر حسین نے یہ انکشاف کیا ۔ انہوں نے ریاستی وزیر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ریاست کے تمام اضلاع میں مشاعرہ اور قوالی کے پروگرامس منعقد کریت ہوئے اردو تہذیب و تمدن کا ثقافتی مظاہرہ پیش کریں ۔ ریاستی وزیر نے بغور سماعت فرماکر ضلع کلکٹر کو اس پروگرام کو بڑے پیمانے پیر منعقد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت دی جس پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائدین شاد ، ماجد ، نعیم ، عارف ، عمران ، اصغر ، فصیح احمد خان ، عبدالخالق ، ارشد ، کمال کے علاوہ مسعود علی اکبر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT