Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / یوم جمہوریہ تقریبمیں تلنگانہ کی گاڑیاں شامل

یوم جمہوریہ تقریبمیں تلنگانہ کی گاڑیاں شامل

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (این ایس ایس) مرکز نے بالآخر تلنگانہ ریاست کو نئی دہلی میں 26 جنوری کو منعقد شدنی یوم جمہوریہ تقاریب میںنمائندگی اجازت دے دی ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یوم جمہوریہ تقاریب میں ریاست تلنگانہ کی گاڑیاں بھی شامل رہیں گی۔ اس سے پہلے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز سے تحریری نمائندگی کی تھی۔ ٹی آر ایس ایم پی جیتندر ریڈی نے وزیر دفاع منوہر پریکر اور وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کرتے ہوئے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقاریب میںملک کی نئی ریاست تلنگانہ کو بھی شامل کرنے کی خواہش کی تھی۔ مرکز نے 13 گاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں تلنگانہ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT