Thursday , April 19 2018
Home / Top Stories / یوم جمہوریہ کی تقریب کو شاندار بنانے کا منصوبہ

یوم جمہوریہ کی تقریب کو شاندار بنانے کا منصوبہ

BARAMULLA, JAN 21 (UNI):- Jammu and Kashmir Chief Minister Mehbooba Mufti inspecting Guard of Honour at the Subsidiary Training Centre Sheeri in Barmulla on Sunday. UNI PHOTO-68u

رنگارنگ پریڈ کا 10 آسیان ممالک کے سربراہان مشاہدہ کریں گے
نئی دہلی۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دس ممالک کے سربراہوں کی موجودگی میں راج پتھ پر ہونے والی خوبصورت پریڈ اس بار کے یوم جمہوریہ کی تقریب کو یادگار بنا دے گی۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے 10 آسیان ممالک کے سربراہان مملکت موجود رہیں گے ۔ سال 1968ء اور 1974 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک ایک سے زیادہ ممالک کے سربراہان مملکت کی میزبانی کرے گا۔ سال 1969میں یوگوسلاویہ اور سوویت یونین کے اس وقت کے سربراہان مملکت مہمان خصوصی تھے جبکہ 1974میں یوگوسلاویہ کے صدر کے ساتھ سری لنکا کی وزیر اعظم سری ماؤ بندرانا ئیکے ملک کی مہمان تھی۔دارالحکومت میں 25 جنوری کو ہندوستان آسیان میموریل سربراہی کانفرنس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اس تنظیم کے تمام دس ممالک کے سربراہان مملکت آ رہے ہیں اور 26 جنوری کو 69 ویں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں یہ دسوں لیڈر مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے ۔ آسیان کے رکن ممالک ہیں:برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران نہ صرف راج پتھ پر بلکہ آسمان میں بھی آسیان کا پرچم لھرائے گا۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر قومی پرچم کے ساتھ آسیان کے پرچم کو لہراتے ہوئے راج پتھ کے اوپر سے مارچ پاسٹ کریں گے ۔اس ہفتے یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ملک اور بالخصوص دارالحکومت میں آسیان کی دھوم رہے گی۔ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی فارمولہ کے طور پر رامائن کی کہانیوں پر مبنی اسٹیج سے ملک میں ‘رام مئے ‘ ماحول رہے گا۔ سبھی آسیان ممالک کے رام لیلا گروپ یہاں آ رہے ہیں جو دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ اجودھیا،لکھنؤ، احمد آباد، حیدرآباد اور کولکتہ میں رامائن کے مختلف کہانیوں پر مبنی اسٹیج ہوگا۔ رامائن صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی وراثت ہے ۔ رام کتھا نے اس پورے علاقے کے تمام معاشروں پر یکساں اثر ڈالا اور سماجی اقدار کو مہذب بنایا ہے ۔یوم جمہوریہ کی تقریب اور آسیان ممالک کے سربراہان مملکت کے استقبال کے لیے دارالحکومت کو شاندار طریقے سے سجایا سنوارا جا رہا ہے ۔دارالحکومت میں تغلق روڈ پر ہندوستان آسیان دوستی پارک بنایا جا رہا ہے جو ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہوگی۔

 

جموں و کشمیر کو دوستی کا پُل بنائیں: محبوبہ مفتی
سرینگر ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کو ان کے درمیان ’’ دوستی کا پُل ‘‘ بنادیں اور اسے میدان جنگ بننے سے روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں نعوذباللہ خونی غسل کا منظر دیکھ رہی ہے ۔ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی اکثر ترقی کی باتیں کرتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کے برعکس ریاست میں واقعات پیش آتے ہیں ۔ ہمارے اسکولس بند کردیئے جاتے ہیں اور بچے اپنے گھروں میں پھنس کر رہ جاتے ہیں ۔ میں وزیراعظم اور پڑوسی ملک پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پُل بنایا جائے ‘میدان جنگ نہیں ۔ وہ نئے پولیس کانسٹبلوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT