Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / یوم جمہوریہ ہند تقریب کی دعوت پر اوباما پُرجوش

یوم جمہوریہ ہند تقریب کی دعوت پر اوباما پُرجوش

دہشت گردی آزادی کی پیشرفت نہیں روک سکتی: جان کیری

دہشت گردی آزادی کی پیشرفت نہیں روک سکتی: جان کیری
گاندھی نگر۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما ’بہت پُرجوش‘ ہیں کہ وہ ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے ساتویں ’متحرک گجرات‘ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما انتہائی پُرجوش ہیں اور خاص طور پر اس حقیقت سے خوش ہیں کہ وہ پہلے صدر امریکہ ہوں گے جنھیں ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر امریکہ کو جاریہ سال کی یوم جمہوریہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کی دعوت دی تھی اور صدر امریکہ نے اسے قبول کرلیا تھا۔ اس طرح اشارہ دیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری نے فرانس کے ہفتہ وار پر دہشت گرد حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی کبھی بھی آزادی کی پیشرفت نہیں روک سکتی۔ انھوں نے کہا کہ زبردست مسلح بندوق بردار طنزیہ ہفتہ وار کے دفتر میں 7 جنوری کو گھس گئے اور 12 افراد کا قتل عام کیا تھا۔ وہ ساتویں متحرک گجرات چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT