یوم خواتین تقاریب کے لیے علحدہ بجٹ کا مطالبہ

صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد و دیگر کا خطاب

صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد و دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔6مارچ(سیاست نیوز) ٹی این جی اوز سنٹر ل کمیٹی کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی یومِ خواتین کا افتتاح آج عثمانیہ میڈیکل کالج میںعمل میںآیا۔ صدر ٹی این جی اوز مسٹر دیوی پرساد کے علاوہ صد رگریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب‘ جنرل سکریٹری مسٹر ریویندر ریڈی‘ شریمتی راچیل‘ محترمہ تنویر کے علاوہ خاتون سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر دیوی پرساد نے اس موقع پر کہاکہ عالمی یومِ خواتین تقاریب کے لئے مرکزی او رریاستی حکومت کی جانب سے علیحدہ بجٹ مختص کیا جاتاہے جس کے ذریعہ خواتین میںخود اعتمادی کے علاوہ سلف پروٹیکشن‘اور کھیل کود کے ذریعہ صحت میںبہتری لانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹی این جی اوزہر سال کی طرح اس سا ل بھی سرکاری محکموں میںبرسر خدمات خواتین کو سیروتفریح کا ماحول بناتے ہوئے تین روز ہ تقاریب منعقد کئے ہیں۔ انہوں مزیدکہاکہ ان تین دنوں میںخواتین مختلف کھیلوں میںحصہ لیں گے جس میںانڈرو اور آئوٹ ڈور گیمس شامل ہیں اور آخری دن خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر ایک سمینار بھی منعقد کیاجائے گا۔مسٹر دیوی پرساد نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں سرکاری ملازمین بالخصوص خواتین کا اہم رول رہا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف اور سرکاری محکموں میںقابلیت کے حساب سے انہیںترقی کے لئے بھی ٹی این جی اوز اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT