Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / یوم خواتین پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا خطیر رقمی عطیہ

یوم خواتین پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا خطیر رقمی عطیہ

واشنگٹن۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ بین الاقوامی یوم خواتین منایا جانے والا ہے۔ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کو کم و بیش چار ممالک بشمول ہندوستان میں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے ایک پراجیکٹ میں 170 ملین ڈالرس کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ کل کئے گئے اعلان کے مطابق فاؤنڈیشن اپنے اس پراجیکٹ کے ذریعہ ہندوستان، کینیا، تنزانیہ اور یوگانڈا پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا جس میں صنفی مساوات، ڈیجیٹل فائنانسنگ، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ساتھ ہی ساتھ زرعی شعبہ اور ویمنس سپورٹ گروپس کی ترقی شامل ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی معاون صدرنشین میلنڈا نے اپنے خطاب بھی کہا کہ خواتین کے مستقبل کو معاشی طور پر تحفظ فراہم کرنا خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم ترین قدم ہے کیونکہ اگر خواتین معاشی طور پر مستحکم ہوں گی تو وہ دیگر شعبوں کی جانب سے بے فکری سے پیشرفت کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT