Wednesday , December 19 2018

یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر ماتمی جلوس کا انعقاد

حیدرآباد 7 جون ( پریس نوٹ) شہر میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے ۔ شیعہ یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے بعد نماز فجر چارمینار سے ماتمی جلوس تابوت حضرت علی نکال گیا ۔ قبل ازیں عزا دار و ماتم داروں نے احاطہ چارمینار میں نماز فجر ادا کی ۔ بعد ازاں مجلس شہادت مولائے کائنات برپا ہوئی ۔ مولانا سید اکبر حسین نے خطاب کیا ۔ کنوینر محمد ہاشم حسین کے بموجب بعد مجلس گروہ شیدائے شبیر کے زیر اہتمام ماتمی جلوس برآمد ہوکر براہ پتھر گٹھی ‘ گلزار حوض سے ہوتا ہوا بادشاہی عاشور خانہ پہونچ کر مجلس میں تبدیل ہوگیا ۔ مولانا میر حسین علی نے خطاب کیا ۔ مسرز نجف علی شوکت ‘ واسق رضا ‘ عون حسن عابدی اور محمد علی جعفری نے نوحہ خوانی کی ۔

TOPPOPULARRECENT