Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یوم شہیداں تقریب کا انعقاد

یوم شہیداں تقریب کا انعقاد

ناگرکرنول ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی حفاظت میں خارجی اعتبار سے فوج اور داخلی اعتبار سے پولیس کا اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر جناردھن ریڈی نے کیا ۔ مستقر کے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں منعقدہ ’’ پولیس یوم شہیدان ‘‘ کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو عوام سے گہر

ناگرکرنول ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی حفاظت میں خارجی اعتبار سے فوج اور داخلی اعتبار سے پولیس کا اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر جناردھن ریڈی نے کیا ۔ مستقر کے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں منعقدہ ’’ پولیس یوم شہیدان ‘‘ کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو عوام سے گہرے تعلقات کو استوار کرتے ہوئے غریب و ناانصاف عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ مستقر میں نئے پولیس کوارٹرس کی تعمیر کرنے کیلئے سعی کی جائیگی۔ انہوں نے پولیس کو اپنی نیک نامی کو برقرار رکھنے کیلئے عوام سے بہتر رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو ہمیشہ آگے رہنا ضروری ہے ۔ صدرنشین بلدیہ مسٹر وی موہن گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ پروگرام میں سی آئی سرینواس ریڈی ، ایس آئی راجیشورراو و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT