Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یوم شہیداں پر محکمہ پولیس کا خون عطیہ کیمپ

یوم شہیداں پر محکمہ پولیس کا خون عطیہ کیمپ

یلاریڈی۔/19 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم شہیداں کے موقع پر پولیس محکمہ کی زیر نگرانی خون کا عطیہ کیمپ یلاریڈی پولیس اسٹیشن احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر، سب انسپکٹرمسٹر شیکھر، ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی اور پولیس عملہ نے خون کا عطیہ دیا۔ سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر نے کہا کہ یوم شہیداں کے موقع پر محکمہ کی جانب سے یہ خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر52 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔ یلاریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹبل ویرا بھدرا نے اب تک 20مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے جو محکمہ میںمثال بن چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT