Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یوم شہیداں کے موقع پر دعاوں کا اہتمام

یوم شہیداں کے موقع پر دعاوں کا اہتمام

کریم نگر 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر ضلع میں یوم شہیدان پولیس کے موقع پر مستقر شہر کی مختلف عبادتگاہوں ۔ ملازمین پولیس جو غیر سماجی شر پسند انتہا پسند سرگرمیوں کے سدباب کے تحت فرض شناسی و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمات کی انجام دہی کے دوران غیر سماجی عناصر کے ہاتھوں مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان گنوادی شہید ہوچکے ہیں ان کی آت

کریم نگر 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر ضلع میں یوم شہیدان پولیس کے موقع پر مستقر شہر کی مختلف عبادتگاہوں ۔ ملازمین پولیس جو غیر سماجی شر پسند انتہا پسند سرگرمیوں کے سدباب کے تحت فرض شناسی و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمات کی انجام دہی کے دوران غیر سماجی عناصر کے ہاتھوں مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان گنوادی شہید ہوچکے ہیں ان کی آتما کی شانتی کیلئے مسجد گردوارہ ،چرچ میں دعائیہ اجتماعات ملازمین پولیس کے خاندانی افراد کے ساتھ ہی ساتھ محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے بھی حصہ لیا ۔ مسجد سواران میں ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے شہیدان پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی روح کی شانتی کیلئے دعا کی اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مسجد کی کمیٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے ملازمین پولیس شہدیوں کی یاد میں ان کے لئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام قابل ستائش و مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رویندر ون ٹاون ٹریفک انسپکٹر کرونا کر راو ،رویندر ایس بی آئی سرینواس راو پولیس و دیگر عہدیداروں کے ساتھ کئی افراد مسلم نوجوان اور بزرگ شریک تھے ۔ سکھ برادری نے گردوارہ میں ایس پی اور ایس ڈی کے ساتھ مل کر شہدیان پولیس کی آتما کو شانتی کیلئے پوجا کی اور دو منٹ کی خاموشی کے بعد ایس پی اور ایس ڈی کو سکھ برادری کی جانب سے تہنیت بھی پیش کی گئی ۔ سردار دلیپ سنگھ ،سردار جسپال سنگھ ،سردار موہن سنگھ ،سردار مہندر سنگھ وغیرہ شریک تھے ۔ چرچ میں بھی ایس پی اور ایس ڈی و دیگر پولیس عہدیدار کے ساتھ پہنچ کر خصوصی دعا کی ۔

TOPPOPULARRECENT