Wednesday , December 12 2018

یوم صارفین کے موقع پر اردو میڈیم طالبہ کو انعام اول

کریم نگر ۔ 26ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم قومی صارفین کے موقع پر حیدرآباد میں منعقدہ تقریری مقابلوں میں سرکاری مدرسہ فوقانیہ مکرم پورہ کریم نگر کی طالبہ ثمینہ کوثر جماعت دہم نے تقریری مقابلہ میں ریاستی سطح پر انعام اول حاصل کرنے پر جناب ایس سرینواس چاری صاحب ڈی ای او کریم نگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں میںحصہ لیتے ہوئے کامیابی کی منزلوں کو طئے کرے ۔ تعلیمی میدان بالخصوص جماعت دہم میں بھی امتیازی کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین ‘ اساتذہ ‘ مدرسہ اور ضلع کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس جناب خواجہ نصیر الدین صاحب ‘ اساتذہ محمد سرور گائیڈ ٹیچر ‘ اقبال احمد صاحب ‘ محمد موسیٰ خان ‘ شیخ حبیب الرحمن صاحب اور سرینواس بھی موجود تھے ۔ مدرسہ کے تمام اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT