Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / یوم ماں کے موقع پر: کے آرکے نے انکشاف کیا کہ کیوں ان کی ماں انہیں زہر دیکر ماردینا چاہتی تھی۔

یوم ماں کے موقع پر: کے آرکے نے انکشاف کیا کہ کیوں ان کی ماں انہیں زہر دیکر ماردینا چاہتی تھی۔

ممبئی:اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ پروڈیوسر اور رائٹر کمال رشید خان یوم ماں کے موقع پر ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو چونکادیا۔انہوں نے مذکورہ ٹوئٹس میں اپنی ابتدائی زندگی کے حالات بیان کئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک بار ان کی ماں انہیں زہر دیکر ماردینے کے لئے آمادہ ہوگئی تھیں۔کے آر کے نے ماں کے ساتھ اپنی ایک تصوئیر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’’آپ کو یوم ماں کی مبارکباد ماں!ایک وقت ایسا تھا جب آپ مجھے زہر دیکر ماردینا چاہتی تھیں مگر آج آپ کو مجھ پر فخر ہے۔‘‘

انہوں نے ا س کی وجہہ بھی بتائی اور لکھا کہ’’ میری ماں مجھ پر فلمیں دیکھنے کی وجہہ سے غصہ میں تھی ان کا ماننا تھا میں فلم دیکھ کر خاندان کے وقار کو متاثر کررہاہوں اور وہ مجھ کو زہر دیکر ماردینا چاہتی تھی‘۔

تاہم کے آر کے نے لکھا کہ ان کے دادا انہیں بہت محبت کرتے تھے۔اپنے اسکول اور کالج کے مظاہرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ کلاس میں اول رہا کرتے تھے۔کے آر کے ٹوئٹس پر پیش آیا ردعمل کچھ اس طرح کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT