Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یوم نجات کے بجائے یوم سخاوت منایا جائے

یوم نجات کے بجائے یوم سخاوت منایا جائے

نظام حکمرانوں کی دکن میں کی گئی دریا دلی کیوں نظر انداز
یلاریڈی۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جب بھی 17ستمبر کی آمد ہونے کو ہوتی ہے تو تلنگانہ کے تمام علاقوں میں بی جے پی یوم نجات منانے کی تیاریاں زوروں پر کرتی آرہی ہے اور اسے سرکاری طور پر بھی انجام دینے کا پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اگر تلنگانہ میں نظام حکمرانوں سے نجات ملنے کیا جارہا ہے تو پھر ریاست مہاراشٹرا و کرناٹک میں یوم نجات کا کیوں انعقاد نہیں جاتا۔ ان ریاستوں کے کچھ علاقے بھی نظام اسٹیٹ کے تحت ہی تھے جو انضمام کے بعد الگ الگ ریاستوں کے حصے بن گئے۔ اعلیٰ حضرت نواب میر قمر الدین علی خاں آصف جاہ اول تا اعلیٰ حضرت نواب میر عثمان علی خان بہادر آصف جاہ سابع تک کی حکمرانی کے دوران تلنگانہ کی سرزمین پر دی گئی ترقی و سخاوتوں کو کون یاد کرے گا۔17 ستمبر کو حضور نظام کی دریادلی پر یوم سخاوت کون منائے ؟ کیا ان کی بہترین حکمرانی کا آج یہ صلہ دیا جانا چاہیئے۔ یوم نجات منانے ہی ہے تو پھر ان حکمرانوں سے اس دور میں پانچ ہزار ٹن سونا بطور عطیہ کیوں قبول کیا گیا۔ تلنگانہ کی آغوش میں نایاب و بے مثال آبی پراجکٹس جو ان حکمرانوں کی دین ہے اور آج ان سے ہی لاکھوں کی فصلیں سیراب ہوتی ہیں اس سے فائدہ کیوں اٹھایا جارہا ہے۔ نظام حکمرانوں کے کارناموں پر نظر کیوں نہیں جاتی۔ تلنگانہ کے مختلف حصوں میں آج بھی نظام حکمرانوں کی مختلف نشانیاں یہ بتاتی ہیں کہ اس دور میں ترقی کے کیا معنیٰ تھے۔ نظام حکمرانی کے دوران انجام دی گئیں بہترین خدمات ، سخاوتوں کو کون یاد کرے گا۔ بی جے پی یوم نجات منانے پر شان سمجھتی ہے تو یوم سخاوت پھر کون منائے کیونکہ نظام حکمرانوں کی اسٹیٹ پر سخاوتوں کے کے کارنامے بھی کچھ کم نہیں تھے، ہاں اتنا ضرور ہے کہ اسے یاد کرنا کسی کو گوارا نہیں۔ ریاست کو ہند میں انضمام کرتے ہوئے جس طرح سخاوت کا مظاہرہ کیا گیا اسے یاد کرتے ہوئے حضور نظام کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا تو انسانیت کی بہترین مثال ہوتی۔ بلاوجہ اس یوم کو حالات کشیدہ ہونے کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ خیر سرکار یوم انضمام مناتی ہے تو بی جے پی جس کو مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرنے کا موقع ہونا ہے یوم نجات مناتی ہے تو پھر یوم سخاوت کون منائے؟ اس کا جواب شاید کبھی کسی کے پاس نہ رہے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT