Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / یوم پاکستان تقریب میں کشمیری علحدگی پسند قائدین مدعو

یوم پاکستان تقریب میں کشمیری علحدگی پسند قائدین مدعو

نئی دہلی ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر موقف کے حامل علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی اور آسیہ اندرابی کے بشمول دیگر کئی قائدین کو پاکستان نے اس کے ہائی کمیشن میں ’’یوم پاکستان ‘‘ تقریب کیلئے شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے حریت قائدین بشمول آسیہ اندرابی ، سید علی شاہ گیلانی ، یسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو 23 مارچ کو منعقد شدنی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم کے دفتر میں منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن ذرائع نے کہا کہ ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ کشمیری حریت قائدین کا پاکستان سے ربط ہمیشہ ایک اہم موضوع بنا رہا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں سابق پاکستانی قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے موقع پر حریت قائدین سے ملاقات کی تجویز پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT