Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / یوم یوگا کی اپیل پر غیرمتوقع ردعمل : وزیراعظم مودی

یوم یوگا کی اپیل پر غیرمتوقع ردعمل : وزیراعظم مودی

A view of the grand yoga assembly for Health & Harmony, organised by Brahma Kumaris, ahead of the International Day of Yoga-2016, at the Red Fort ground, in Delhi on June 19, 2016.

ملک گیر سطح پر وزیراعظم اور 57وزراء کی شرکت ‘ جودھ پور میں رام دیو فوجیوں کو یوگا کرائیں گے
نئی دہلی ۔ 19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہیں اتنے زبردست جوش و خروش کی توقع نہیں تھی ۔ انہوں نے 21جون کو عالمی یوم یوگا قرار دینے کی گذشتہ سال بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی اور اس سلسلہ میں ستمبر 2014ء میں اپنے نظریہ کا جنرل اسمبلی میں خاکہ پیش کیا تھا لیکن انہیں اتنے زبردست جوش و خروش کی توقع نہیں تھی جس کی اطلاعات دنیا کے گوشہ گوشہ سے وصول ہورہی ہیں ۔ مودی نے کہا کہ گذشتہ سال عوام نے یوم یوگا تقریب میں دنیا بھر میں شرکت کی تھی اور ایک بار پھر انہیں امید ہے کہ اس قدیم فن کا دنیا بھر میں احیاء کیا جائے گا ۔ دریں اثناء وزیراعظم اور 57مرکزی وزراء منگل کے دن دوسرے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم مودی قدیم ہندوستانی ورزش میں چندی گڑھ میں شرکت کریں گے ۔

حکومت ملک گیر سطح پر یوم یوگا تقریب بڑے پیمانے پر منانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ چنانچہ 57مرکزی وزراء ملک بھرمیں مختلف مقامات پر یوم یوگا تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ڈسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 21جون کو عالمی یوم یوگا قرار دیا تھا ۔ دریں اثناء متھرا سے موصولہ اطلاع کے بموجب فوجی عملہ اور ان کے ارکان خاندان مختلف اسٹیشنوں پر اسٹرائک 1کور کے زیر اہتمام منعقدہ  پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ متھرا کنٹونمنٹ نے 1کور کی جانب سے بین الاقوامی یوم یوگا منایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں یوپی ‘ جھارکھنڈ ‘ ہریانہ ‘ مدھیہ پردیش اور پنجاب کے کئی فوجی اسٹیشنوں پر یوم یوگا تقریب منعقد کی جائے گی ۔ یوگا گرو رام دیو امکان ہے کہ 3000ہزار سے زیادہ بی ایس ایف کے سپاہیوں اور عہدیداروں کو بین الاقوامی یوم یوگا پر جودھ پور میں یوگا کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT