Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یونانی طب کی کامیابی اور افادیت کا اعتراف

یونانی طب کی کامیابی اور افادیت کا اعتراف

یونانی میڈیسن پر سمینار ، پدم شری حکیم سید ظل الرحمن اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی اسپیشالیٹی ٹرٹمنٹ سنٹر برائے فالج کے زیر اہتمام فالج پر سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کا اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پدم شری حکیم سید ظل الرحمن صدر ابن سینا اکیڈیمی ، علیگڑھ نے کہا کہ مزمن امراض میں یونانی طب کی کامیابی اور افادیت کا عام طور پر اعتراف کیا جاتا ہے ۔ ان امراض میں بالخصوص فالج و لقوہ شامل ہیں ۔ مہمان خصوصی پروفیسر رئیس الرحمن ، مشیر یونانی ، حکومت ہند و ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم نئی دہلی نے کہا کہ سمینار میں شریک تمام مندوبین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے سمینار کے انعقاد سے دنیا بھر سے آئے مندوبین آپس میں تبادلہ خیال کے ذریعہ یونانی میں مرض فالج کے علاج و معالجہ پر خاص معلومات حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اسد پاشاہ سابق نائب مشیر یونانی حکومت ہند ، ڈاکٹر راشد اللہ خاں نائب صدر سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ، ڈاکٹر مختار احمد قاسمی نائب مشیر یونانی ، حکومت ہند ، ڈاکٹر واسیعہ نوید پرنسپال نظامیہ طبی کالج ، ڈاکٹر آلہ نارائنا ، ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف میڈیسن ، ڈاکٹر ایم اے وحید سابقہ ڈائرکٹر سی آر آئی حیدرآباد نے بھی مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر کے بی انصاری نے تقریب کی کارروائی چلائی ۔ حافظ جاوید کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر ابوالحسن اشرف آرگنائزنگ سکریٹری نے شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر عاقل قادری نے سمینار کی رپورٹ پیش کی ۔ ڈاکٹر سیدہ ظہیر النساء ، صدر آرگنائزنگ کمیٹی ، پروفیسر سید ابرار ، صدر سائنٹفک کمیٹی ، ڈاکٹر افشاں جبین اشرف کنوینر ، ڈاکٹر فضل المحسن خان معاون کنوینر ، فریس احمد ، پی سرینواس ، ڈاکٹر احمد منہاج الدین اور دیگر نے سمینار کے کامیاب انعقاد کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT