Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / یونانی طریقہ علاج آفریقی ممالک میں مقبول عام

یونانی طریقہ علاج آفریقی ممالک میں مقبول عام

ادارۂ سیاست کا مرد حضرات کا حجامہ کیمپ ، ڈاکٹر مشتاق احمد کا خطاب

ادارۂ سیاست کا مرد حضرات کا حجامہ کیمپ ، ڈاکٹر مشتاق احمد کا خطاب
حیدرآباد۔ 23 نومبر (پریس نوٹ) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام گزشتہ ایک سال سے مرد و خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ مفت حجامہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح سے آج مرد حضرات کے لئے حجامہ کیمپ بمقام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل منعقد کیا گیا جس کے ذریعہ 300 افراد حجامہ سے مستفید ہوئے۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سابق ڈاکٹر سی آر یو آئی کیپ ٹاؤن ساؤتھ آفریقہ مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے حجامہ کیمپ کا معائنہ کیا اور کہا کہ تھراپی یونانی علاج کا ایک اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ساؤتھ آفریقہ میں اس تھراپی کی مقبولیت سے آگاہ کیا اور بہت سارے امراض پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ خاص طور پر Fertility کے لئے یہاں کے ڈاکٹر استعمال کرتے ہیں جس سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق نے مزید کہا کہ یونانی طریقہ علاج آفریقی ممالک میں بہت مقبول عام ہوتا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہاں طلبہ، اساتذہ اور محققین ہمارے طبی اداروں میں کام کریں گے۔ اس طرح ہندوستان، ساؤتھ آفریقہ میں دونوں کے تعاون سے اچھے کام ہونے کی امید ہے اور یونانی کا فروغ ہوگا۔ ساؤتھ آفریقہ میں یونانی طب کی کلینک ہر شہر میں ہے اور مریضوں میں یہ طریقہ علاج خاصہ مقبول ہوتا جارہا ہے۔ وہاں کے یونانی کی ڈگری کو ہندوستان میں مسلمہ قرار دینے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔ عنقریب ساؤتھ آفریقہ اپنی ٹیم بھیج کر وہاں کے یونانی میڈیسن کے فورس کا جائزہ لے گی تاکہ ہندوستان میں اس کو مسلمہ کیا جاسکے۔ ڈاکٹر مشتاق نے ادارہ سیاست کی سماجی، علمی، ادبی اور طبی خدمات کا اعتراف کیا اور اس موقع پر انہوں نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کو ترقی دینے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے کوشاں ہیں۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالحبیب کی راست نگرانی میں مرد مریضوں کا بعد تشخیص حجامہ کے ذریعہ علاج کیا گیا۔ اس کیمپ کے انتظامات میں حصہ لینے والوں میں جناب ایم این بیگ، جناب محمد اسد، جناب فہیم انصاری اور اس کیمپ کی ٹیم میں حصہ لینے والے ڈاکٹرس شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT