Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / یونانی عدالت کے باہردھماکہ

یونانی عدالت کے باہردھماکہ

ایتھنس، 22دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یونان کی راجدھانی ایتھنز میں ایک عدالت کے باہر بم دھماکہ ہوا لیکن اس دھماکہ میں کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل اس دھماکے سے پہلے یونان کے دو میڈیا اداروں کو دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرکے دھماکے میں استعمال کئے گئے تھیلے کو عمارت کے باہر سے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو کی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔

طالبان حملہ میں چھ پولیس ملازم ہلاک
قندھار ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش حملہ آور نے دھماکو اشیاء سے بھری ایک گاڑی ایک پولیس ہیڈکوارٹر میں گھسا دی جس کے بعد ہوئے دھماکہ میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جو صبح کی اولین ساعتوں میں قندھار کے جنوبی صوبہ مائیوند میں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT