Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یونانی میڈیسن پر آج قومی کنونشن

یونانی میڈیسن پر آج قومی کنونشن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ کی جانب سے قومی کنونشن برائے یونانی میڈیسن 20 اگست کو صبح 9-30 بجے صبح سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ان یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی افتتاح کریں گے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد خالد صدیقی سکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس ، دہلی و سابقہ ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم حکومت ہند اور ڈاکٹر راجندر ریڈی کمشنر محکمہ آیوش ، حکومت تلنگانہ اور مہمان اعزازی ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی حکومت تلنگانہ ڈاکٹر منور حسین کاظمی ڈائرکٹر سی آر آئی یو ایم حکومت ہند ہوں گے ۔ صدارت پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن صدر ابن سینا اکیڈیمی علیگڑھ و کورٹ ممبر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کریں گے ۔ ڈاکٹر سید اسد پاشاہ چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی ، حکیم سید غوث الدین ، ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیقی کوچیرمین ، ڈاکٹر کے بی انصاری ، آرگنائزنگ سکریٹری ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرفی ، کنوینر نے تمام اطباء برادری ، یونانی ڈاکٹرس ، اسکالرس ، طلباء وطالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT