Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور

یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور

ایتھینز۔23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یونان کی پارلیمان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ پارلیمان میں اس قرارداد پر رائے شماری کے وقت فلسطینی صدر محمود عباس بھی موجود تھے۔اس خصوصی اجلاس میں یونان کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ قرارداد میں یونانی حکومت پر زوردیا گیا ہے کہ’’وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے مناسب طریقہ کار اختیار کرے اور خطے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن سفارتی کوشش کرے‘‘۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ یونانی پارلیمان میں موجود ہیں۔انھوں نے پارلیمان کو جمہوریت کی پناہ گاہ قرار دیا اور تمام ارکان کا قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی ریاست کے قیام میں مدد ملے گی۔ صدر فلسطین محمود عباس یونان کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ قبل ازیں یونانی پارلیمنٹ نے اشارہ دیا تھا کہ حکومت یونان کو آزاد ریاست فلسطین کو تسلیم کرلینا چاہئے۔ کل یونانی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں پارلیمنٹ سے سفارش کی گئی تھی کہ ریاست فلسطین کو تسلیم کرلیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT