Saturday , December 15 2018

یونانی گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : I share کی جانب سے اس کی گروپ کمپنی کے لیے میڈیکل پس منظر ( یونانی ، ایلوپیتھی ، آیورویدا ، ہومیو پیتھی وغیرہ ) کے طلبہ کا رکروٹمنٹ کیا جارہا ہے ۔ آئی شیر اور ایمپلائمنٹ جنریشن اینڈ مارکیٹنگ مشن ، تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے میڈیکل انسٹی ٹیوشنس کے طلبہ کو ٹریننگ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس تیقن کے ساتھ کہ انہیں کمپنیز میں ملازمت فراہم کی جائے گی ۔ جہاں ترقی کے بہتر مواقع ہوں گے ۔ I share کی جانب سے اس کے لیے 24 تا 32 سال عمر کے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا اور ان کے انتخاب اور ٹریننگ کے بعد انہیں کمپنی میں شامل کرلیا جائے گا جہاں انہیں اچھی تنخواہ حاصل ہوگی اور بعد میں اس میں اضافہ ہوگا جس کا انحصار ان کی صلاحیتوں پر ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے مسٹر وی نرسمہا راؤ سے 7331108805 ، مسٹر پی ششی کانت سے 7702466229 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT