Wednesday , December 19 2018

یونان اور ترکی میں طاقتور زلزلہ سینکڑوں زخمی

استنبول ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : یونان ، ترکی کے شمال مغربی حصہ میں آج زلزلہ کا طاقتور جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے زائد از 250 افراد زخمی ہوئے ۔ زلزلہ کی شدت 6.9 ناپی گئی ۔ ٹیلی ویژن تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد خوف کے عالم میں رہائش گاہوں سے نکل کر کھلے میدان میں جمع ہیں ۔ ترکی کے کئی ٹاونس میں یہ زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ ترکی کے

استنبول ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : یونان ، ترکی کے شمال مغربی حصہ میں آج زلزلہ کا طاقتور جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے زائد از 250 افراد زخمی ہوئے ۔ زلزلہ کی شدت 6.9 ناپی گئی ۔ ٹیلی ویژن تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد خوف کے عالم میں رہائش گاہوں سے نکل کر کھلے میدان میں جمع ہیں ۔ ترکی کے کئی ٹاونس میں یہ زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ ترکی کے ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 266 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے زیادہ تر سراسیمگی کے عالم میں دوڑنے سے زخمی ہوئے ۔ ایک دواخانہ کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔۔

صومالیہ پارلیمنٹ پر الشباب کی فائرنگ 18 ہلاک
نیروبی ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : صومالیہ کی پارلیمنٹ پر انتہا پسند تنظیم الشباب نے فائرنگ کی ۔ جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے ۔ انتہا پسندوں نے ایک کار بم دھماکہ بھی کیا اور دیگر دھماکو اشیاء کے بھی حملے کئے گئے ۔ پارلیمنٹ عمارت کے باب الداخلہ پر کار کو بم دھماکہ سے اڑا دیا گیا ۔ رکن پارلیمنٹ حسین عرب عیسیٰ نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت ارکان ایوان کے اندر تقریر سماعت کررہے تھے ۔ فوری طور پر دھماکہ کی آواز آئی جس کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں آنے لگیں ۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم تمام بچ گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT