Tuesday , December 18 2018

یونان: مرکزی بینک کے سامنے بم دھماکہ

ایتھنز ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعرات کو مرکزی بینک کے سامنے بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل اخبارات اور نیوز ویب سائٹس کے دفاتر کو نامعلوم فون کالز کے ذریعے اس دھماکے سے متعلق خبردار بھی کیا

ایتھنز ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعرات کو مرکزی بینک کے سامنے بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل اخبارات اور نیوز ویب سائٹس کے دفاتر کو نامعلوم فون کالز کے ذریعے اس دھماکے سے متعلق خبردار بھی کیا گیا۔ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یونان 2010ء کے بعد پہلی بار آج بین الاقوامی منڈی میں سرکاری بانڈز کا اجرا کرنے جا رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT