Friday , October 19 2018
Home / دنیا / یونان میں تارکین کو منتقل کرنے والی کار کو حادثہ ۔ 11 افراد ہلاک

یونان میں تارکین کو منتقل کرنے والی کار کو حادثہ ۔ 11 افراد ہلاک

تھیسا لونیکی ( یونان ) 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی یونان میں تارکین وطن کو منتقل کرنے والی ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ 10 مہلوک تارکین وطن ہیں جو ترکی سے یونان میں داخل ہوگئے تھے ۔ اس کے علاوہ گیارہواں شخص مشتبہ اسمگلر ہے جس نے ان افراد کو یونان میں داخل کیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ جس کار میں تارکین وطن کو منتقل کیا جا رہا تھا اس پر کسی دوسری کار کی لائسنس پلیٹ لگی ہوئی تھی اور شبہ ہے کہ اس کار کو تارکین وطن کو منتقل کرنے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ کار کو ایک پولیس چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کار کو وہاں نہیں روکا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT