Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس اور مصباح کی سنچریاں، پاکستان 566/3

یونس اور مصباح کی سنچریاں، پاکستان 566/3

ابوظہبی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کے غیرمعمولی فام کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ایک اور سنچری اسکور کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم جس نے اپنے کل کے اسکور 269/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور احمد شہزاد کے 176 رنز کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقص

ابوظہبی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کے غیرمعمولی فام کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ایک اور سنچری اسکور کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم جس نے اپنے کل کے اسکور 269/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور احمد شہزاد کے 176 رنز کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز اسکور کرتے ہوئے پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز محتاط انداز میں شروع کرتے ہوئے 7 اوورس کے کھیل کے بعد 15 رنز بنا لئے ہیں اور اسے کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر برنڈن مکالم 18 گیندوں میں ایک چوکے اور ان کے ساتھی اوپنر لیتھم 25 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز اسکور کئے ہیں۔ مصباح الحق نے راحت علی، عمران خان، ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کے درمیان 7 اوورس کی بولنگ کروائی۔ راحت علی نے 3 اوورس میں صرف ایک رن دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ مظاہرہ کرنے والے یونس خان نے 141 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 100 رنز اسکور کئے جبکہ مصباح الحق نے 162 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز کی غیرمفتوح اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیلئے اینڈرسن نے 68 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT