Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان دنیا کے ایک بہترین کھلاڑی:وقار

یونس خان دنیا کے ایک بہترین کھلاڑی:وقار

پالی کیلے۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بڑے نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جن کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ٹسٹ سیریز میں جیت سے ہمکنار کیا ہے۔وقار یونس نے پالی کیلے میں دیے گئے انٹرویو میں کہا تیسرے ٹس

پالی کیلے۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بڑے نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جن کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ٹسٹ سیریز میں جیت سے ہمکنار کیا ہے۔وقار یونس نے پالی کیلے میں دیے گئے انٹرویو میں کہا تیسرے ٹسٹ میں پاکستان کے پاس یونس خان ہی ایسا مہرہ تھے جن کی مدد سے377 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا۔ یونس خان نے مشکل صورت حال میں اتنی بڑی اننگز کھیلی اور جس طرح کی شاندار کارکردگی دکھائی جو صرف وہی کر سکتے تھے۔انھوں نے کہا کہ یونس خان اور شان مسعود کی ڈبل سنچری شراکت کے بعد یونس اور مصباح الحق کے درمیان 127 رنز کی شراکت نشانہ تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوئی۔وقار یونس نے کہا کہ نو سال کے عرصے کے بعد سری لنکا میں ٹسٹ سیریز جیتنا اہم کامیابی ہے

اور اس کا سہرا کپتان مصباح الحق اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔ سعید اجمل کے بعد ہر کوئی مایوس ہوگیا تھا لیکن ٹسٹ میچوں میں یاسر شاہ نے سعید اجمل کی کمی پوری کر دی اسی طرح ذوالفقار بابر نے بھی بڑی عمدہ بولنگ کی ہے۔وقار یونس نے اس سیریز میں یاسر شاہ کی بولنگ کو ون مین شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کے بعد ہر کوئی مایوس ہوگیا تھا لیکن ٹیسٹ میچوں میں یاسر شاہ نے سعید اجمل کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اسی طرح ذوالفقار بابر نے بھی عمدہ بولنگ کی ہے۔ یاسر نے اپنے کریر کے ابتدائی نو ٹسٹ میچوں میں ہی وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے ایسی کارکردگی شین وارن کی طرف سے بھی ان کے کریر کے ابتدائی میچوں میں نظر نہیں آئی تھی۔کوچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ٹسٹ کرکٹ کی حالیہ کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ناقدین کی غیرضروری تنقید کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی کیونکہ سال ڈیڑھ سال میں پاکستانی ٹیم نے ٹسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دی ہے اور اگر کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں تو بیٹسمینوں نے کئی سنچریاں بنائی ہیں جبکہ بولروں نے بھی کئی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT