Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے تیار

یونس خان سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے تیار

جمائیکا ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے  یونس خان نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کو ضرورت پڑنے اور درخواست کرنے کی صورت میں سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں کنارہ کشی کا بہتر وقت وہی ہے جب لوگ آپ کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو جانا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں کرکٹ سے کنارہ کشی کا یہ ایک اچھا وقت ہے۔خیال رہے کہ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے روانگی سے قبل کراچی میں باقاعدہ طور پر رواں سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT