Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان مزید بڑی اننگز کھیلنے کیلئے پرعزم

یونس خان مزید بڑی اننگز کھیلنے کیلئے پرعزم

گال ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گال ٹسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ رنز کی بھوک ختم نہیں ہوئی ہے۔سری لنکا کے خلاف سیریز میں فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔جب تک فٹ ہوں ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ موجودہ صورتحال میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں ۔ تاہم موسم سازگار رہا تو مقابلہ کا نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا مجھے یہ اننگز مدتوں یاد رہے گی۔ اگر سیریز کی پہلی اننگز میں آپ اس طرح کی اننگز کھیلیں گے تو باقی مقابلوں میں آپ کو کم سے کم مشکلات ہوں گی۔

ویزاگ کے اسٹیڈیم کو
ٹسٹ حیثیت ملنے کا امکان
وشاکھاپٹنم ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا کرکٹ اسوسی ایشن (اے سی اے) کے سکریٹری گوکاراجو گنگاراجو نے آج امید ظاہر کی ہیکہ بی سی سی آئی عنقریب یہاں کے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم کو عنقریب ٹسٹ حیثیت دے دے گا۔ سکریٹری یہاں اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے جوکہ 9 اور 10 اگست کو منعقد شدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی اے نے بی سی سی آئی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اس میدان کو ٹسٹ حیثیت دیتے ہوئے یہاں طویل طرز کی کرکٹ کا انعقاد بھی کرے اور امید ہیکہ رواں ماہ کے اختتام تک میدان کو ٹسٹ کرکٹ منعقد کرنے کا موقف حاصل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT